پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اُسے مدد کی ضرورت ہے: امریکی صدر
ماحولیاتی تبدیلی کی قیمت انسانی کو چکانا پڑ رہی ہے جس کے لیے تمام ممالک کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے، جوبائیڈن
نیویارک(آواز نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہت سا حصہ سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس کےلئے اسے مدد کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پاکستان کا بہت سا حصہ زیر آب ہے جس کے لیے اس ملک کو مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی قیمت انسانی کو چکانا پڑ رہی ہے جس کے لیے تمام ممالک کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں، جنگ ایک شخص کا فیصلہ تھا جس میں انسانی جانوں کا ضیاع جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہورہا ہے۔
دوائیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ پیراسٹامول اور مہنگی
انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کے لیے ہمیں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، سائبر سیکیورٹی آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے، تمام ممالک کو یاد رکھنا چاہیے کہ جوہری جنگ کو جیتا نہیں جاسکتا۔