امریکہ

ایلون مسک نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا

اب کسی اوپن ائیر کار پریڈ کا حصہ نہیں بنوں گا،ایسا مستقبل چاہتے ہیں جہاں ہماری رائے کو دبایا نہ جائے اور ہم بغیر کسی ڈر کے اپنی بات کرسکیں

واشنگٹن (آواز نیوز) ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے دعوی کیا ہے کہ ان کے ساتھ کچھ برا ہونے یا قتل کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔

ٹوئٹر اسپیسز میں آڈیو چیٹ کے دوران ایلون مسک نے یہ خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ کسی اوپن ائیر کار پریڈ کا حصہ نہیں بنوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کچھ برا ہونے یا مجھ پر فائرنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے، اگر آپ کی خواہش ہو تو کسی کو بھی مارنا ناممکن نہیں، توقع ہے کہ میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوگا مگر اس طرح کے خطرات موجود ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے آزادی رائے کے حق اور ٹوئٹر کےلئے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا مستقبل چاہتے ہیں جہاں ہمیں دبایا نہ جائے، جہاں ہماری رائے کو دبایا نہ جائے اور ہم بغیر کسی ڈر کے اپنی بات کرسکیں۔

عمران احمد خان کی جنسی زیادتی پر سزا کیخلاف اپیل مسترد

انہوں نے کہا کہ جب تک آپ کسی کو نقصان نہ پہنچا رہے ہوں، آپ کو اپنی بات کہنے کا حق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ میں آزادی رائے کا حق عام نہیں تھا، تو ہمیں اس کے لیے سخت جنگ کرنا ہوگی۔

Elon Musk News in Urdu | Elon Musk Death Threats Urdu News | Elon Musk Fears Assassination | Twitter Files Give Rise to a Storm | Hunter Biden | Joe Biden | Musk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button