امریکہ
بل گیٹس نانا بننے والے ہیں، جینیفر گیٹس نے خوشخبری سنادی
نیویارک (آوازنیوز) مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک شخصیت بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے سوشل میڈیا پر جَلد ماں بننے کی خوشخبری سنادی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق جینیفر گیٹس نے گزشتہ روز اپنے شوہر نائل نصر کے ساتھ تصویر شیئر کی، انہوں نے اس پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ جَلد ماں بننے والی ہیں۔
میں اقرا عزیز کے ڈرامے نہیں دیکھتا، یاسر حسین
جینیفر گیٹس نے اس پوسٹ پر شکر گزار ہونے سے متعلق کیپشن دیا اور ساتھ میں دل اور فیڈر کا ایموجی بھی بنایا۔واضح رہے کہ بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے دوست، ایک مصری مسلم نوجوان نائل نصر سے گزشتہ سال شادی کی تھی۔