امریکہ

روس کاامریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات ملتوی کرنے کا فیصلہ

روس کی وزارتِ خارجہ اورامریکی سفارت خانے نے الگ الگ بیان میں ان مذاکرات کے ملتوی ہونے کی اطلاع دی

ماسکو(آوازنیوز)روس اورامریکاکے درمیان جوہری تخفیف اسلحہ کے حوالے سے مصرہونے والے مذاکرات ملتوی کردئیے

گئے ۔ روس کی وزارتِ خارجہ اورامریکی سفارت خانے نے الگ الگ بیان میں ان مذاکرات کے ملتوی ہونے کی اطلاع دی ۔

دونوں ممالک کے حکام 29 نومبرسے6 دسمبرتک مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں ملاقات کرنے والے تھے تاکہ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے نیواسٹارٹ معاہدے کے تحت معائنے دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

ان مذاکرات کوکووِڈ19کے وبائی مرض کی وجہ سے مارچ 2020 میں معطل کردیا گیا تھا۔وزارت نے کہاکہ قاہرہ میں امریکاروس نیواسٹارٹ معاہدے کے تحت دوطرفہ مشاورتی کمیشن کا پہلے سے طے شدہ اجلاس اب ان (29 نومبر سے 6 دسمبر) تاریخوں پرنہیں ہوگا۔ اس کو بعد کی تاریخ تک ملتوی ک

کشیدگی بڑھ گئی، ایران نے امریکہ کو ورلڈ کپ سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا

ردیا گیا ہے۔روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کسی پیش رفت کی توقعات کومسترد کردیا تھاحالانکہ یہ مذاکرات

اس بات کی علامت تھے کہ دونوں فریق کم سے کم بات چیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

اس وقت امریکااورروس کے درمیان سرد جنگ کے بعد سے دوطرفہ تعلقات اپنی کم ترین سطح پرہیں۔

Russia Delays Nuclear Talks with U.S | World News in Urdu | Russia says nuclear talks with US delayed amid differences | NewsNation Live

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button