امریکہ

امریکی کوہ پیماکھائی میں گرکر لاپتہ

مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرکے واپس آنے کے دوران گہری کھائی میں گر کر لاپتہ ہو گئیں

لاہور(آواز نیوز ) دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سرکرکے واپس آنے والی امریکی کوہ پیماکھائی میں گرکر لاپتہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھلیٹ اور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن نے اپنے شوہر جم موریسن کے ہمراہ پیر کے روز دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ‘مانٹ مناسلو’ کو سر کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسی دن اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے دیگر کوہ پیما بھی نکلے ہوئے تھے، اس دوران بدقسمتی سے برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ۔

مہم میں شریک کوہ پیماوں کے مطابق چوٹی سر کرنے کے 15 منٹ بعد نیلسن کے ساتھ حادثہ پیش آیا اور وہ پھسلتے ہوئے برف میں 2,000 فٹ 600 (میٹر)کے خلا میں گرتی دکھائی دیں، جسے ‘کریوس’ کہا جاتا ہے۔

طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے پاکستان کو پڑوسی ملک افغانستان سے پناہ گزینوں کی آمد کے نئے سلسلے کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

اطلاعات کے مطابق نیلسن کے شوہر موریسن اس واقعے کے بعد بحفاظت کیمپ میں واپس آنے میں کامیاب رہے۔ریسکیو اہکاروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موسم کی خراب کی وجہ سے اس وقت سرچ آپریشن نہیں کیا جاسکتا۔

Missing from a Fall in USA Mountaineering | World Urdu News | What Happened to People Who Climbed the Mount Everest

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button