امریکی صدر پھر کنفیوژ ہوگئے، انٹرنیٹ صارفین کا تشویش کااظہار
واشنگٹن(آوازنیوز)امریکی صدر جوزف بائیڈن ایک مرتبہ پھر اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد کنفیوژ دکھائی دیئے، انٹر نیٹ صارفین نے تشویش کااظہار کیا ہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے دفتر میں موجود تھے جہاں انہوں نے سمندری طوفان کے دوران اس کمپنی کے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔کمپنی کے آفس میں امریکی صدر کی شرکت اور خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے جوبائیڈن اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد کنفیوژ دکھائی دیئے۔آفس میں موجود کمپنی کے حکام امریکی صدر کو متعدد مرتبہ آواز دے کر روکنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم وہ آوازوں پر توجہ دیئے گئے بغیر ہی وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
سمندری طوفان ایک اور امریکی ریاست سے ٹکرا گیا، سینکڑوں گھر تباہ
امریکی صدر کی اس ویڈیو سے متعلق انٹرنیٹ پر صارفین ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔اس سے قبل رواں ہفتے وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی ایک کانفرنس میں امریکی صدر اگست میں کار حادثے میں ہلاک ہونے والی کانگریس کی رکن جیکی ولورسکی کو پکارتے دکھائی دیئے تھے۔
US President Gets Confused Again | Joe Biden News in Urdu | Breaking News – US President Joe Biden is once again confused – Where is Jackie?