امریکہ

سمندری طوفان ایک اور امریکی ریاست سے ٹکرا گیا، سینکڑوں گھر تباہ

جنوبی کیرولائنا (آوازنیوز) سمندری طوفان ایان امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے ٹکرا گیا، جس سے ریاست میں سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق سمندری طوفان ایان کیوبا اور فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد ریاست جنوبی کیرولائنا سے بھی ٹکرا گیا ہے۔

سمندری طوفان کے باعث سی این این کے مطابق مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔ایان نے کیٹیگری ون کے سمندری طوفان کے طور پر جارج ٹاﺅن، جنوبی کیرولائنا کے قریب لینڈ فال کیا، دو دن قبل یہ سمندری طوفان فلوریڈا کے جنوب مغربی ساحل سے کیٹیگری 4 کے ہریکن کے طور پر ٹکرایا تھا۔

ایان اب ایک پوسٹ ٹراپیکل سائیکلون ہے جو شمالی کیرولائنا اور ورجینیا میں داخل ہو گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کی قوت میں کمی آ گئی ہے، تاہم خطرہ ٹلا نہیں ہے۔

فلوریڈا سمیت پورے خطے میں کئی دنوں تک سیلاب جاری رہنے کا امکان ہے۔اس سمندری طوفان سے کئی علاقوں میں سیکڑوں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اُسے مدد کی ضرورت ہے: امریکی صدر

سیلابی ریلے کئی گاڑیوں کو بہا لے گئے، سڑکیں، پل اور ریلوے لائنز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے، 25 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

طوفان کے جنوبی کیرولائنا سے ٹکرانے کے بعد سے ساحلی علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Hurricane Hits Another US State | USA News in Urdu | BREAKING: Hurricane Ian Makes Landfall In Florida As Category 4 Storm | NBC News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button