بین الاقوامی
عمران احمد خان کی جنسی زیادتی پر سزا کیخلاف اپیل مسترد
کوئی شک نہیں کہ ٹرائل منصفانہ تھا اور سزا ٹھیک تھی: جج مائیکل سونی کے ریمارکس
لندن (آواز نیوز)برطانیہ کے سابق کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کی جنسی زیادتی پر سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔
عمران احمد خان پر 15 سال کے لڑکے سے جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہوا تھا اور عدالت نے بچے سے جنسی زیادتی پر انہیں 18 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا تھا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ 49 سالہ عمران احمد خان نے سزا کےخلاف گزشتہ ماہ اپیل دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا ہے۔
چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج روکنے کیلئے فورسز تعینات
جج مائیکل سونی نے بتایا کہ کوئی شک نہیں کہ ٹرائل منصفانہ تھا اور سزا ٹھیک تھی۔خیال رہے کہ 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کا یہ واقعہ جنوری 2008 میں پیش آیا تھا اور انہیں رواں سال اپریل میں 18 ماہ کیلئے جیل بھیجنے کی سزا دی تھی۔