کھیل و کھلاڑی

ہم نے پہلے دن سے ہی اچھا کھیل پیش کیا: بین اسٹوکس

ہم نے پہلے دن سے ہی اچھا کھیل پیش کیا تھا اور ہمارے مختلف پلانز تھے جس کیلئے مختلف فیلڈز رکھی گئیں، میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی(آواز نیوز)انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ پانچویں دن کاکھیل بہت اچھا تھا، ہم بہت لطف اندوز ہوئے، یہ ٹیسٹ میچ ہے اور اس میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی اچھا کھیل پیش کیا تھا اور ہمارے مختلف پلانز تھے جس کیلئے مختلف فیلڈز رکھی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی وکٹ آپ کےلئے معاون ہوتی ہے اور کبھی نہیں ہوتی، ہمیں اس میچ میں بہت اچھے مواقع ملے اور ہم نے کوشش کی کہ ان سے فائدہ اٹھائیں۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ ہماری ٹیم میں سب نے اپنا اپنا اچھا کردار ادا کیا، ہم نے کوشش کی کہ مختلف کھیل پیش کریں، بولرز، فیلڈرز بیٹسمین سب نے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی۔

سنیل گواسکر نے عالمی کپ جیتنے کا طریقہ بتا دیا

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی بہت پراعتماد ہیں، سب میں اچھی صلاحیتیں ہیں، کوشش ہوگی کہ ہم اسی طرح اچھا کھیل پیش کریں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 74 رنز سے شکست دے دی، قومی ٹیم 268 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

English captain Ben Stokes News in Urdu | Sport News in Urdu | English Crickter Ben Stokes Has Been Arrested Urdu/Hindi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button