مودی کا بھارت مسلمانوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا:مشعال ملک
اسلام آباد (آواز نیوز) مودی کی فسطائی حکومت کے دور میں بھارت مسلمانوں کے لیے ایک خطرناک ملک بن گیاہے جہاں وہ ہندوتوا غنڈوں کے ظلم و تشددکامسلسل نشانہ بن رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے بھارت میں برسر اقتدارآنے کے بعد سے مسلمانوں پر ظلم وتشدد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ہراساں کیا جا رہا ہے اور ان پر حملے جاری ہیں۔
بھارت میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دور میں مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے ۔ مودی حکومت بھارت میں ہندو بالادستی کو فروغ دے رہی ہے اور زندگی کے تمام شعبوں میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ بھارت میں اسلامو فوبیا نے انتہائی مہلک شکل اختیار کر لی ہے اورہندوتوالیڈر کھلے عام مسلمانوں کے قتل عام کے اعلانات اور ان کے ہتھیاروں کے استعمال کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ماہرین نے بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین کی ریاست منی پور میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں ناکامی
رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملے عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم رکوانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیں۔