کشمیر

مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، مشعال ملک

عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی سے بھارت کو نہتے کشمیریوں پر مظالم کی شہ مل رہی ہے،بڑھتے بھارتی جنگی جنون سے خطہ مسلسل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد (آواز نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت

فسطائی بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں اختلافی آوازوں کو دبانے کیلئے ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں تاہم وہ تحریک آزادی کے شعلوں کو بجھانے میں بری طرح ناکام ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے ان خیالات کا اظہار جموںوکشمیر سیلف ڈٹرمینیشن مومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجات حسین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں اسلام آبادمیں ان سے ملاقات کی۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

mishal malik news in urdu

جسکی وجہ سے یہ پورا خطہ مسلسل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو غیر ذمہ دارانہ اور ہٹ دھرمی پر مبنی بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں نے کشمیریوںکا جینا دو بھر کر رکھا ہے جبکہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے بھارت کو نہتے کشمیریوں پر مظالم کی شہ مل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو تیسری دنیا کی دو ایٹمی طاقتوں کو ان کے حال پر چھوڑنے کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے موثر انداز میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔مشعال  ملک نے کہا کہ بھارت نے ان کے شوہر محمد یاسین ملک سمیت بیشتر حریت رہنماوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف آواز اٹھانے پر غیر قانونی طور پر قید کر رکھا ہے ۔

راجہ نجابت حسین نے مشعال حسین ملک کو وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے تارکین وطن کشمیری اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پوری دنیا کا امن داﺅ پر لگا ہوا ہے۔

راجہ نجابت حسین نے کہا کہ انکی تنظیم برطانیہ، یورپ، پاکستان اور آزاد کشمیر میں کانفرنسز، سیمینار وغیرہ منعقد کر کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ سیلف ڈٹرمینیشن موﺅمنٹ انٹرنیشنل محمد یاسین ملک اور دیگر اسیر حریت قائدین کی رہائی کے لئے بھی اپنی کوششیں تیز

کر رہی ہے۔

مودی کا بھارت مسلمانوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا:مشعال ملک

ملاقات میں یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عبدالقادر،سبین حسین ملک اور کنول حیات بھی موجود تھے۔

Kashmir News in Urdu | Mishal Malik News in Urdu | مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button