ایک ولن ریٹرن کا ٹریلر جاری، کون ہیرو، کون ولن پہچاننا مشکل
شوبز رپورٹر(آواز نیوز) شردھا کپور اور رتیش دیشمکھ اہم رول میں تھے-فلم میں سدھارتھ نے ہیرو کا رول نبھایا تو وہیں ولن کے رول میں رتیش نظر آئے تھے، یہ فلم لوگوں کو خوب پسند آئی تھی اور اب فلم کے سیکوئل کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے-کہتے ہیں۔
محبت کی کہانی میں ہیرو بھی ہوتا ہے اور ولن بھی- بس نظریہ کا سارا کھیل ہے ہے کہ کسکے لیے کون ولن ہے اور کون ہیرو-کافی وقت سے بحث میں بنی ایک ولن ریٹرن بھی اسی نظریہ پر بنی فلم ہے جسکا ٹریلر جمعرات کو ریلیز کردیا گیا ہے۔
ارجن کپور، تارا ستاریہ، دشا پٹانی اور جان ابراہم جیسے اسٹارس کی اس فلم کی جھلک آپ کو حیران کردے گی-ایک ولن ریٹرن کے ٹریلر کی شروعات اسی کہانی سے ہوتی ہے جہاں پر ایک ولن کی کہانی ختم ہوئی تھی-
حالانکہ فلم پوری طرح اس سے الگ ہے اور سب سے منفرد بات یہ ہے کہ آپ پتہ ہی نہیں لگا پائیں گے کہ اس کہانی میں کون ہیرو ہے اور کون ولن ٹریلر دیکھ کر لوگوں کی جان ابراہم ولن ہے لیکن پھر اب ارجن کپور ولن کی طرح دیکھنے لگیں گے۔
نئے چہروں کی بدولت شوبز انڈسٹری کی رونقیں بحال ہورہی ہیں ،وینا ملک
آپ سمجھ ہی نہیں پائیں گے اور ٹریلر کے کلائمکس تک آتے آتے دشا پٹانی اور تارا ستاریہ کے رنگ ڈھنگ بدلے نظر آنے لگیں گے۔