یو اے ای
متحدہ عرب امارات، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
ابوظہبی (آوازنیوز) متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے اکتوبر 2022 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبرسے کر دیا گیا۔
میڈیا رپوٹر کے مطابق پٹرول سپر 98 جو ستمبرمیں 3.41 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا جو یکم اکتوبر سے کمی کے بعد 3.03 درہم میں فروخت ہوگا۔
سپیشل 95 جو ستمبر میں 3.30 درہم میں فروخت ہورہاتھا ،نرخ میں کمی کے بعد یکم اکتوبر سے 2.92 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔ ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.22 درہم تھا، اب اکتوبر میں کم کرکے 2.85 درہم کیے گئے ہیں۔
سعودی عرب، آن لائن قانون تجارت کی خلاف ورزی پر جرمانے
ستمبر میں ڈیزل 3.87 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھااور اب ڈیزل کی نئی قیمت 3.76 درہم مقرر کی گئی ہے۔