یو اے ای

سعودی عرب، آن لائن قانون تجارت کی خلاف ورزی پر جرمانے

ریاض(آوازنیوز)سعودی وزارت تجارت نے آن لائن قانون تجارت کی خلاف ورزی کرنے والوں پرجرمانے عائد کیے ہیں۔غیرملکی میڈیا مطابق وزارت تجارت نے ٹویٹر پر بیان میں کہاکہ آن لائن قانون تجارت کی خلاف ورزی کرنے والے ایسے افراد پر جرمانے کیے گئے جو اشتہاری مہم کے حوالے سے قانون کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

آن لائن قانون تجارت کی خلاف ورزی پر24افراد پر جرمانے کیے گئے۔ان میں14خواتین شامل ہیں۔وزارت تجارت نے کہاکہ اشتہارات دینے والے دھوکہ دہی، غلط بیانی، غیر قانونی سرگرمیوں کی تشہیر کے مرتکب ہوئے، انہوں نے صارفین کو اس بات سے لاعلم رکھا کہ وہ سماجی رابطہ وسائل پر جو کچھ پوسٹ کررہے ہیں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب زدگان کی امداد

وہ اشتہاری مہم کا حصہ ہے۔وزارت تجارت نے کہا کہ صارفین کو گمراہ کرنے والی اشتہاری مہم کا آئندہ بھی نوٹس لیا جائے گا، کسی بھی ذریعے سے صارفین کو لاعلم رکھ کر اشتہاری مہم چلا نے والے افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Saudi Arabia Latest News in Urdu | Latest Awaz News Urdu | Saudi Arabia Latest News Today Urdu Hindi||Officially Low Budget Airline Wiz Start Flights for Saudi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button