ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ

لاہو ر(آواز نیوز) پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافے پر مداحوں کی مشکور ہیں۔
ثانیہ مرزا کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر فالوورز کی تعداد 10 ملین ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک خصوصی ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔
اس ویڈیو کلپ میں ٹینس کے میدان سے ثانیہ مرزا کے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے گئے یادگار لمحات کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ سب کی محبت کا شکریہ۔
شائقین کرکٹ نے بابراعظم سے کافی امیدیں وابستہ کرلیں
انہوں نے مزید لکھا کہ ہم اب 10 ملین کی مضبوط فیملی بن گئے ہیں اور یہ فیملی مسلسل بڑھ رہی ہے۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اکثر ہی خوبصورت تصاویر اور مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کی جاتی ہیں۔