کھیل و کھلاڑی

شائقین کرکٹ نے بابراعظم سے کافی امیدیں وابستہ کرلیں

بابر اعظم نے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف نصف سنچریاں اسکور کی تھیں

شائقین کرکٹ نے بابراعظم سے کافی امیدیں وابستہ کرلیں

لاہور(آواز نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی لاہور میں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے شائقین نے ان سے کافی امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں مکمل ہوگئے۔

جس کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔بابر اعظم نے رواں سال مارچ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

انہوں نے پہلی اننگز میں 67 اور دوسری اننگز میں 55 رنز بنائے تھے۔اس کے بعد لاہور میں ہی 29 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بابر اعظم نے 57 رنز بنائے جبکہ دو دن بعد31 مارچ کو پاکستان کے اسٹار بیٹر نے آسٹریلیا کے خلاف 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

اس طرح دوبارہ دو دن بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میں بھی بابر اعظم نے سنچری اسکور کی۔ اس سیریز میں کپتان کو پلیئر آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ دیا گیا تھا۔

ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم ٹاپ تھری بلے بازوں کی فہرست سے باہر

اس کے بعد لاہور میں 5 اپریل کو کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں 66 رنز بنائے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے اور باقی رہ جانے والے 3 میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہیں۔

Babar Azam Latest News in Urdu | Cricket News in Urdu | Why Babar Azam captaincy improved in 5th T20 | Amir Jamal the new hero | Rizwan Injury

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button