کھیل و کھلاڑی

ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم ٹاپ تھری بلے بازوں کی فہرست سے باہر

محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار، سوریا کمار یادو تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے

لاہور (آوازنیوز) ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادیو نے تازہ ترین آئی سی سی مینز پلیئر رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ سوریا کمار یادو نے موہالی میں آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں ہندوستان کیلئے 46 رنز سکور کیے جس نے انہیں بابر اعظم کو پیچھے چھوڑنے میں مدد دی۔

دائیں ہاتھ کے کھلاڑی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر بلے بازوں کی T20I رینکنگ کی تازہ ترین فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے، وہ رضوان سے اب صرف 45 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔

رضوان نے منگل کو کراچی میں انگلینڈ کے خلاف نصف سنچری بنائی اور 825 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم (792 ریٹنگ پوائنٹس) اور سوریا کمار یادیو (780) دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم ایشیا کپ اور اس کے بعد انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں 31 رنز بنانے کے باوجود 771 پوائنٹس کے ساتھ تازہ ترین درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان (725) اور آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ (715) ٹاپ سکس سے باہر ہیں۔

ہار نے پر ویمن کرکٹرز بھی افسردہ اور مایوس ہوتی ہیں: عائشہ اشعر

میزبان بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے T20I رینکنگ کے تازہ ترین رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی۔ ہندوستانی سٹار ہاردک پانڈیا آسٹریلیا کے خلاف اپنے شاندار 71 رنز کی بدولت بلے بازوں کی درجہ بندی میں مجموعی طور پر 22 درجے ترقی کر کے 65 ویں نمبر پر پہنچ گئے جب کہ اکسر پٹیل بولرز کی فہرست میں 24 درجے ترقی کر کے 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

مسلسل تیز رفتار بولر جوش ہیزل ووڈ نے نمبر 1 رینکنگ بولر کے طور پر اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ انگلینڈ کے سپنر عادل رشید پاکستان کیخلاف 2 وکٹیں لینے کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ حارث انگلینڈ کے خلاف زبردست کارکردگی کے بعد T20I بالرز کی تازہ ترین فہرست میں چار درجے ترقی کر کے 21 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، محمد نواز تین درجے ترقی کر کے 31 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

Babar Azam Latest News in Urdu | Cricket News in Urdu | 3 Big Players out of Pak vs Eng 2022 || Babar Azam Big Plan vs Eng || Mohammad Amir in News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button