ورلڈپاسبان ختم نبوت کامظاہرہ،بھارتی پرچم نزرِآتش
یوم حق خودارادیت کشمیرپرتحفظ ختم نبوت لائرز،سول سوسائٹی کے مظاہرے، کشمیرپربھارتی قبضے ومظالم پردنیاکی خاموشی مجرمانہ ہے:علامہ ممتازاعوان

لاہور(آواز نیوز)5جنوری یوم حق خودارادیت کشمیرپربھارتی غاصبانہ قبضے ودہشتگردی کیخلاف ورلڈپاسبان ختم
نبوت،سول سوسائٹی کے ورکرزنے اخبارمارکیٹ کے باہرایک زبردست مظاہرہ کیا کشمیریوں کے حق آزادی صلب کرنے پربطوراحتجاج بھارتی پرچم نزرِ آتش کیا۔
اورآزادی کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔جبکہ ہائیکورٹ کے باہرالامہ لائرزتحفظ ختم نبوت الائنس نے مقبوضہ کشمیرکی آزادی اوربھارتی ظلم وجبرکیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاعلماءاوروکلاءنے شدیدنعرہ بازی کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدورلڈپاسبان علامہ محمدممتازاعوان ،چوہدری عبدالرﺅف ایڈووکیٹ،ڈاکٹرشاہدنصیر،علی عمران شاہین،ایم ریاض چوہدری،مولانامحمدحنیف حقانی،راﺅطاہرشکیل ایڈووکیٹ،محمدشکیل بھٹی،پیرعامرشاہ زنجانی،سیدانشاءاللہ کاشمیری اورحافظ یعقوب شاہ نے کشمیرپربھارتی غاصبانہ قبضے اوربھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مظلوم ونہتے کشمیریوں کے قتل عام پرعالمی اداروں اور انسانی حقوق کی نام نہادتنظیموں کی خاموشی کوانتہائی مجرمانہ فعل قراردیااورکہاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی پاس کردہ قراردادکوتقریباً پون صدی بیت چکی تاحال عملدرآمدنہ کرانایواین اوکی مسلم دنیاسے دوہرے معیار کابین ثبوت ہے۔
مقبوضہ کشمیر،سال 2022 میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں 214 کشمیری شہید کردئیے گئے
انہوںنے مزیدکہاکہ اگرکشمیرپربھارتی ظلم وتشدداورجابرانہ قبضہ ختم نہ کرایاتوعلاقے کاامن محض ایک خواب بن کررہ جائیگااورتباہ وبربادی بھارت کامقدرٹہرے گی۔
اورانشا ءاللہ ہزاروںشہداءکشمیرکے خون سے کشمیرمیںآزادی کاسورج طلوع ہوکررہے گا۔
Pasban Khatm e Nabuwwat Urdu News | Kashmir News in Urdu | Black Day in Kashmir on Indian Independence Day | Pakistan Flag Hoisted in Kashmir | BOL News.