سعودی عرب کی اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی
سعودی عرب دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ مل کرکام جاری رکھے گا،سعودی سفیر
ریاض (آواز نیوز)سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دفتر کے لیےتین لاکھ ڈالر کی مالی مدد فراہم کی ہے۔ یہ امداد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عرب حکمت عملی تیار کرنے، اس کے نفاذ کے منصوبے اور منصوبہ بندی کے تحت انسداد دہشت گردی کی دیگرسرگرمیوں کا حصہ ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب سفیر عبدالعزیز بن محمد الواصل نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں انسداد دہشت گردی کے لیےیو این کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی مرکز ولادیمیر وورونکوف کو امداد کی رقم کا چیک پیش کیا۔
سفیر الواصل نے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دفتر کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ مل کرکام جاری رکھے گا۔
(ن) لیگ ، یہ کرپشن میں سہولت کاری کرنے والوں کو پر کشش عہدوں سے نوازتے ہیں
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں شرکت کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گا۔
United Nation Donate to UAE | Saudi Arabia News in Urdu | Pakistan on the ending of it’s G77 Presidency – Press Conference | United Nations