کشمیر

کانگریس پارٹی مقبوضہ کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی: رائل گاندھی

جموں کشمیر(آواز نیوز) کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کے لیے ہرممکن کوشش کریگی ۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے جموں کے ستواری چوک میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بے  روزگاری بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کشمیریوں کی اور انکی ریاستی حیثیت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے کانگریس پارٹی اپنی پوری طاقت استعمال کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی یاترا کے دوران مقبوضہ علاقے کے عوام سے بات کی اور انہوں سے ان کے مسائل کے بارے میں معلوم کیا۔

جنوبی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11دہشت گرد ہلاک

راہل گاندھی نے کہا کہ کشمیریوں نے انہیں بتایا کہ قابض حکام ان کی  بات نہیں سن رہے ہیں اورمقبوضہ علاقے سے بیرونی لوگوں کو تجارت کی اجازت ہے اور کشمیری عوام بے بسی سے انہیں دیکھ رہے ہیں ۔

Royal Gandhi News in Urdu | Latest Kashmir News in Urdu | Bharat Jodo Yatra LIVE: Rahul Gandhi Yatra Today | Congress | Jammu Kashmir | Anantnag | Banihal

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button