کشمیر

جنوبی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11دہشت گرد ہلاک

کارروائی میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف طور حافظ بھی مارا گیا، آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان/وانا(آواز نیوز)خیبرپختونخواکے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی میں 11دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو کامیابی سے ناکام بنادیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں2خودکش حملہ آوروں سمیت11دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے،ہلاک دہشتگردوں میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف طور حافظ بھی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

اقوام متحدہ، عالمی طاقتوں سے کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

Hafezullah Terrorist commander News | kashmir News in Urdu | Security forces operation in South Waziristan, 11 terrorists killed | Geo News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button