صحت

پیٹ کی چربی کم کرنی ہے تو ٹماٹر کا جوس پیئں

لندن(آواز نیوز)ٹماٹر ایک ایسا پھل ہے جو ہر سبزی میں استعمال ہوتا ہے اس کے بغیرکھانوں کو ادھورا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ دنیا کے تقریباً ہر ملک میں پایا جاتا ہے، ٹماٹر کو پکا اور بغیر پکائے بھی کثرت سے کھایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اس کا استعمال سلاد اور رائیتے میں بھی کیا جاتا ہے۔ٹماٹر غذائیت اور منرلز سے بھرپور پھل ہے، اس میں موجود ”بیٹا کیروٹین اور لیوپیین“ آنکھوں کی بینائی کے لیے بے حد فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ لیوپیین کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ ٹماٹر میں شامل وٹامن c کی کثیر مقدار قوت مدافعت اور جلد کی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

ٹماٹرمیں پوٹاشیم کا ذخیرہ موجود ہے جو نا صرف جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے بلکہ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔ ٹماٹر کے بے شمار فوائد میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ اس کا استعمال وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے اور اگر فوری وزن کم کرنا ہے تو اس کا جوس بنا کر پی لیا جائے۔

چکوترا صحت کے لیے حیران کن طور پر فائدہ مند

ٹماٹر کا جوس پیٹ کی چربی کیسے کم کرتا ہے؟۔۔۔ٹماٹر میں موجود کم کیلوریز: ٹماٹر کے جوس میں انتہائی کم کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق 100 گرام ٹماٹر کے جوس میں صرف 17 کیلوریز ہوتی ہیں، ٹماٹر میں پانی کا ذخیرہ موجود ہے اور تقریباً 94 فیصد ٹماٹر صرف پانی ہے۔

وزن کم کرنے کے لیےتب ہی ٹماٹر کے جوس کا استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے پینے کے بعد پیٹ اتنا بھر جاتا ہے کہ بھوک کا احساس نہیں ہوتا۔۔۔۔میٹابولزم کو بڑھتاہے: ٹماٹر میں اینٹی آکسائڈنٹ لیوپیین کثرت سے پایا جاتا ہے جو کہ میٹابولزم کو بڑھتا ہے، اور میٹابولزم کا کام جسم میں موجود فالتو چربی کو ختم کرنا ہے جس سے وزن کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لیوپیین کا کام کولیسٹرول لیول کو برقرار رکھنا ہے، یہ آنکھوں اور قوت مدافعت کا بھی خیال رکھتا ہے۔۔

۔۔فائبر سے بھرپور: ٹماٹر فائبر سے بھرپور ہے جو کہ کھانے کو فوری ہضم کرنے کے لیے کار آمد ثابت ہوتا ہے۔ رس دار ٹماٹر انسانی جسم میں فائبر کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ جو افراد ٹماٹر کا استعمال صرف فائبر کےلیے کرتے ہیں تو ان کو چائیے کہ وہ ٹماٹر کا جوس نہیں بلکہ کچا ٹماٹر کھائیں کیونکہ وہ زیادہ فائدہ مند ہے۔

امینو ایسڈ: ٹماٹر میں تیزی سے چربی ختم والے امینو ایسڈز موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق ٹماٹر میں کارنیٹن نامی امینو ایسڈکی موجودگی انسانی جسم میں تیزی سے چربی کو کم کرتے ہیں جو کہ موٹاپے میں کمی کا سبب بنتا ہے۔

۔ٹماٹر کا جوس بنانے کا طریقہ:۔۔خیال رہے کہ ٹماٹر کا پیکٹ جوس لینے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس میں شکر کثیر مقدار میں موجود ہوتی ہے جو کہ وزن میں کمی نہیں کرتا بلکہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اسی لیے گھر میں ٹماٹر کا جوس بنا کر پینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دھلے ہوئے 900 گرام ٹماٹر وں کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں اور ان کی بیچ نکال لیں۔

ایک بڑے پیالے کو ان تمام ٹماٹروں سے بھر لیں پھر ایک لکڑی کے چمچے کی مدد سے ٹماٹروں کو اس طرح سے دبائیں کہ ان کا جوس نکل آئے۔

ٹماٹروں کو اچھی طرح سے نچوڑ کر ان کا سارا رس نکال لیں، جب اس بات کا یقین ہوجائے کہ تمام رس نکل آیا ہے تو اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اسے ابالنے کے لیے رکھ دیں اور تھوڑی ٹھوری دیر میں اسے چمچے کی مدد سے ہلاتے رہیں۔

کوئی شخص اس میں نمک شامل کرنا چاہتا ہے تو حسب ضرورت اس میں نمک ڈال لے ورنہ ضروری نہیں ہے، ابال آجانے کے بعد اسے چھولے سے اتار لیں اور ٹھنڈا کر کے پی لیں۔

Fat Loss Diet Food in Urdu | Fat Loss Eating Foods in Urdu | صرف 7 دنوں میں پیٹ کی چربی کو کم کرنے والا جوس | Drink on An Empty Stomach

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button