صحت

السی کے بیجوں کا استعمال چھاتی کے سرطان کے خطرات کم کر سکتا ہے، تحقیق

ٹورونٹو(آواز نیوز)ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ السی کے بیجوں کا استعمال چھاتی کے سرطان کے خطرات میں کمی واقع کر سکتا ہے۔امریکی ریاست نیبراسکا اور کینیڈا کے محققین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں چوہیاوں کو السی کے بیجوں کے تیل کا محلول دیا گیا۔ اس تیل میں لِگنینس نامی مرکب پایا جاتا ہے

جو اجناس، تخم، گردی دار میوہ جات جیسی فائبر سے بھرپور غذاو¿ں اور کافی جیسے مشروبات میں پایا جاتا ہے۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ یہ مرکب پیٹ کے مائیکروبائیوم اور میمری گلینڈ مائیکرو آر این اے(جن کا تعلق چھاتی کے سرطان کی نمو سے ہوتا ہے) کے درمیان تعلق کی ابتداءکرتا ہے۔

مطالعے میں دیکھا گیا کہ جن چوہوں کو السی کے بیجوں کا تیل دیا گیا تھا ان میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کے امکانات کم تھے۔محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج چھاتی کے سرطان سے بچاو کے لیے غذا کے متعلق نئی تجاویز تک لے جا سکتے ہیں۔چھاتی کا سرطان امریکا میں کینسر کی سب سے عام قسم ہے اور ہر سال تقریباً تین لاکھ خواتین اس بیماری سے متاثر ہوتی ہیں۔

انناس کے بے شمار حیران کن فائدے

یونیورسٹی آف ٹورونٹو سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی مصنفہ ڈاکٹر ایلینا ایم کومیلی کا کہنا تھا کہ اگر ان نتائج کی تصدیق ہوجاتی ہے تو غذا کے ذریعے چھاتی کے سرطان سے بچنے کے لیے مائیکروبائیوٹا نیا ہدف بن جائے گا۔

ماضی کے مطالعے میں اس بات کا علم ہو چکا ہے کہ لِگنینس اپنے اندر انسداد سوزش خصوصیات رکھتا ہےاور اس کے سبب جسم کم ایسٹروجن پیدا کرتا ہے جس کے نتیجے میں چھاتی کے سرطان کے خطرات میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔

Flaxseed Consumption Breast Cancer.Health News in Urdu.Can Flax Seeds Help Prevent Breast Cancer.?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button