صحت

وزن میں کمی سمیت ،صبح خالی پیٹ اس مشروب کو پینے کے 7 حیرت انگیز فائدے

دبئی (آواز نیوز)ہلدی کا پانی ناقابل یقین حد تک فائدہ مند ہے اور اسے صدیوں سے علاج اور جلد کی دیکھ بھال میں کثرت سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ہلدی کا پانی جلد کے تمام مسائل کے علاج اور روک تھام کے لیے مشہور ہے کیونکہ اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں۔ مگر آپ کو یہ جان کے حیرت ہوگی کہ صبح خالی پیٹ لینے پر یہ مشروب بہت سی جسمانی عوارض کے علاج میں بھی معاون ہے۔

ہلدی کا یہ گھریلو مشروب صرف پانی میں کچھ تازہ ہلدی ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔اسے صبح خالی پیٹ پینے سے آپ صحت کے مندرجہ ذیل سات فوائد حاصل ہوتے ہیں۔1

ناک صاف کرکے سونے سے خراٹوں کو روکا جاسکتا ہے، برطانوی ماہر

. عمل انہضام کو بہتر بنائیں۔۔۔جب خالی پیٹ لیا جائے تو ہلدی کا پانی ہاضمہ کے مسائل جیسے السر اور آنتوں کے عوارض کا مو¿ثر طریقے سے علاج کر سکتا ہے۔2

. وزن میں کمی میں معاون۔۔۔ہلدی کا پانی پینے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے، کیونکہ یہ جسم کی چربی کو جلدی جلانے میں معاون ہے۔3. مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا۔۔۔بیماری کے بعد قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ماہرین مسلسل کئی دنوں تک خالی پیٹ ہلدی کا پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔4

. سوزش کو کم کریں۔۔۔سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹس کے خلاف بھرپور مدافعتی مواد کی بدولت ہلدی کا پانی جسم کی کسی بھی سوزش کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔5

. میٹابولک عوارض کا علاج۔۔۔ہلدی کا پانی کثرت سے پینے سے کولیسٹرول، ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی سطح بہتر ہوتی ہے۔ماہرین ان لوگوں کے لیے خالی پیٹ ہلدی کا پانی پیتے رہنے کا مشورہ دیتے ہیں جو کسی بھی قسم کے میٹابولک ڈس آرڈر جیسے ہائی کولیسٹرول، موٹاپا یا ذیابیطس کا شکار ہیں۔6

. سانس کی بیماریاں۔۔۔ہلدی کا پانی صبح کے وقت گرم پیا جائے تو نزلہ اور کھانسی کی علامات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔یہ سائنوسائٹس کی وجہ سے ہونے والے سر درد کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔7

. اعصابی صحت کے لیے مفید۔۔۔اگر کوئی شخص اعصابی نظام کے مسائل کا شکار ہو تو ہلدی کا پانی بھی فائدہ مند کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ یہ دماغ کو متحرک کرتا ہے اور قدرتی طور پر موڈ کو بہتر بناتا ہے۔

Haldi Benefits in Urdu | Latest Health Article in Urdu | TURMERIC – AMAZING HEALTH BENEFITS – #superfoodsundays

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button