صحت

حمل کے دوران کیوی فروٹ ضرور کھائیں

ڈاکٹر افشاں بخاری

اگر آپ حاملہ ہیں یا حاملہ ہونے کے بارے میں سوچ رہی ہیںتو ہفتے میں ایک سے دو بار کیوی ضرور کھائیں

اگر آپ کو حمل ٹھہر گیا ہے تو آپ کم از کم ہفتے میں ایک سے دور بار کیوی فروٹ کا ضرور استعمال کریں ۔کیوی میں بہت زیادہ مقدار میں فولک ایسڈ پایا جاتا ہے ۔

فولک جینز کی نشوونما میں بہت اہم کرادار ادا کرتا ہے،اور جینزکو کمزور اور قبل از وقت مرنے سے بچاتا ہے۔ فولک ایسڈ ماں اور بچے کے لئے انتہائی ضروری غذا ہے ۔

اگر آپ کو حمل ٹھہر گیا ہے تو آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے بچے کو بھی بھر پور نشوونما کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بہت سی خواتین حمل ٹھہرنے کے بعد اپنے کھانے پینے کی زیادہ پروا نہیں کرتیں جس کی وجہ سے بعد میں بہت سے برے اثرات بچے اور ماں کی صحت پر پڑتے ہیں۔

Kiwi fruit in pregnancy urdu article Video

اسی لیے سمجھدار ڈاکٹر حاملہ خواتین کو مشورہ دیتی ہیں کہ وہ اپنے حمل کے دوران اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں اور زیادہ سے زیادہ فولک والی اشاءکا استعمال کریں۔

خاص طور پر پہلے تین ماہ حاملہ خواتین کو روزانہ 400 µg فولک ایسڈ کااستعمال ضروری ہے ۔اگر آپ ایک کیوی دن میں کسی بھی ٹائم استعمال کر لیتی ہیں تو تقریباً 31–38 g/100 g فولیک ایسڈ آپ کو مل جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ جب ایک عورت حاملہ ہوتی ہے تو دوران حمل بہت سی خواتین کو قبض کی شکایت ہو جاتی ہے جس کی بڑی وجہ جسم میں ہارمونز کی تبدیلی ہوتی ہے۔

ان حالات میں خواتین کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ فائبر والی غذائیں استعمال کریں۔ کیوی ایک ایسا زبردست پھل ہے جس میں قبض کا بھی مکمل علاج ہے دوران حمل خواتین کو کسی بھی قسم کی دوائی سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ دوائی کا سارا اثر بچے پر پڑتا ہے بہت سی خواتین قبض کوشہ ادویات کا استعمال کرنا شروع کر دیتی ہیں جو عورت کے ساتھ ساتھ بچے کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔

ویکسین کی تین خوراکیں ’اومیکرون‘ کی شدت کم کرتی ہیں، ماہرین

ان حالات میں ایسی عورت جس کو قبض ہو جائے دن میں دوبار ایک عدد کیوی نیم گرم پانی کے سات پی لیں اُن کا قبض کا مسئلہ حل ہو جائےگا۔ زیادہ بہتر یہی ہے کہ آپ صبح جب سو کر اُٹھیں تو ایک کیوی نہار منہ گرم پانی کے ساتھ کھا لیں ۔اس سے آپ کو سکون ملے گا اور صحت بھی ۔

کیوی ایک ایسا فروٹ ہے جس میں 17سے زیادہ ضروری وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں جو ایک حاملہ عورت کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔جیسے فائبر ،پوٹاشیم وغیرہ کیوی فروٹ ماں کے ساتھ ساتھ بچے کے لئے بھی انتہائی مفید ہے ۔7

اس کے علاوہ کیوی بہت زیادہ مزیدار پھل ہے ۔کیوی میں انتہائی آئرن کی مقدار بھی پائی جاتی ہے جو ایک حاملہ عورت کے لئے انتہائی ضروری ہے اور تو اور اس کے روز کے استعمال سے خواتین میں خون کی کمی نہیں ہوتی جس سے عورت کو نہ تھکن محسوس ہوتی ہے اور نہ ہی بی پی لو کی شکایت ہوتی ہے۔

دوران حمل یہ پھل ہرگز نہ کھائیں ان کے کھانے سے آپ کا حمل بھی ضائع ہو سکتا ہے۔

انناس

انناس حمل کےلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے انناس میں برومیلین بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے اگر انناس کا زیادہ استعمال کر لیا جائے تو یہ آپ کا حمل بھی ضائع کرواسکتا ہے بہت سے ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ اگر انناس کو کم مقدار میں کھایاجائے تو اس کا کوئی نقصان نہیں پر میرا مشورہ ہے کہ اس سے جتنا دور رہا جاسکتا ہے رہا جائے وہ الگ بات ہے کہ انناس میں بھی انتہائی بھرپور غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔

پپیتا

پپیتا انتہائی خطرناک ہے زمانہ قدیم میں جب سائنسی اور میڈیکل میں اتنی ترقی نہیں ہوئی تھی تب بہت سی خواتین اپنے حمل کو

ضائع کرنے کےلئے پپیتے کا استعمال کرتی تھیں۔پپیتا انتہائی گرم تاسیر کا حامل ہوتا ہے اس لئے حمل کے دوران اس سے بھی جتنا دور رہا جائے بہتر ہوگا۔

انگور

انگور دوران حمل انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انگور میں بڑی مقدار میں ریسویراٹرول پایا جاتا ہے جو ایک حاملہ عورت کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ خواتین کو حمل کے دوران انگور کھانے سے پرہیزکرنا چاہیے ۔

انگور میں ریسویراٹرول کی مقدار کی ہی وجہ سے انگور کی شراب پوری دنیا میں مہنگے داموں بگتی ہے ۔اس کے علاوہ انگور بھی بہت زیادہ گرم ہوتا ہے جو زیادہ مقدار میں کھانے سے آپ کے حمل کو ضائع کروانے کا باعث بن سکتا ہے اس وجہ سے اس سے بھی دور رہی رہنا چاہیے۔

مزیدمشورے کےلئے آپ رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔
+92 322 844 1503

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button