صحت

چھوٹی الائچی کے بڑے بڑے فائدے

کراچی(آواز نیوز)سبز خوشبودار الائچی جو کھانوں میں شامل ہوکر ان کا ذائقہ دوبالا کرتی ہے لیکن اس چھوٹے سے بیج میں بڑے بڑے فوائد چھپے ہوئے ہیں۔سبز الائچی ہر گھر کے باورچی خانے میں ضرور ہوتی ہے جو کھانوں کو خوشبودار بنانے کے ساتھ ذائقے کو بھی بڑھاتی ہے۔

اس کی خاص بات ہے کہ یہ بیک وقت میٹھے اور نمکین ہر قسم کے کھانوں میں شامل کی جا سکتی ہے جب کہ الائچی والی چائے اور پان کا تو ہر باذوق شخص شوقین ہوتا ہے۔

لیکن الائچی صرف کھانوں کو خوشبو اور ذائقہ دار ہی نہیں بناتی بلکہ اس چھوٹی سی سبز الائچی کے دانے وہ جادوئی تاثیر رکھتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اور کئی امراض کے علاج میں معاون ہوتی ہے۔

دل کے امراض سے تحفظ:

الائچی دل کے امراض کا سب سے بڑا محرک بلند فشار خون کو قابو میں رکھتی ہے جب کہ یہ خون پتلا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور خون رگوں میں جمنے نہیں دیتی جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ دل کی دیگر بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔

کینسر کے خلاف شیلڈ:

اس سے کینسر جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے اور ان بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہوسکتی ہیں۔

قوت مدافعت میں اضافہ:

الائچی کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ آپ کو خطرناک جراثیم اور وائرس سے لڑنے میں مدد کرتی ہے اور آپ کی قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ جسم میں موجود فاسد اور زہریلے مادوں کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔ الائچی کے اجزا انسانی جسم میں موجود خلیوں کو توانائی بخشتے ہیں اور انہیں تباہ ہونے سے بچاتے ہیں۔

نظام ہضم اور امراض گردہ:۔۔۔الائچی میں ایسے قدرتی اجزا شامل ہیں جو انسانی جسم میں ہاضمے کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دیتے ہیں جیسا کہ پیٹ میں مروڑ، گیس یا معدے میں درد جب کہ الائچی کا استعمال گ±ردوں کے لیے بھی مفید ہے۔

بیماریوں کے اثرات کم کرتی ہے:الائچی کے استعمال کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ دمے اور ہڈیوں کی بیماروں کے اثرات کو کم کرتی ہے۔

فا سٹ فو ڈ کھا نے والے بچوں میں ذہا نت کی سطح کم ہو جا تی ہے

ذہنی صحت:

الائچی کا استعمال برسوں سے ایک ایسی دوا کی صورت میں بھی کیا جاتا رہا ہے جو نہ صرف آپ کی ذہنی صحت کو بہتر بنات ہے بلکہ ذہنی تھکاوٹ سے بھی بچاتی ہے۔

منہ کی بدبو:

الائچی میں موجود بیج چبانے سے آپ کی سانس میں تازگی آتی ہے، منہ سے آنے والی بو میں کمی ہوتی ہے اور منہ کا ذائقہ بھی اچھا رہتا ہے۔


Little Cardamom Benefits in Urdu | Health Article in Urdu | الائچی کے بعد گرم پانی پینے سے شادی شدہ لوگوں کو کیا فائدہ ہوگا، الائچی کے حیرت انگیز فائدے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button