انڈیا
ممبئی میں ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم

ممبئی 28 جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹرکی بی جے پی حکومت نے دارلحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقے میں شیر میسور ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب ایک باغ کا نام بدلنے کا حکم دیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر منگل پربھات لودھانے نے ضلع کلکٹر کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم دیاہے ۔
لودھا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مہاراشٹر وکاس اتحاد(ایم وی اے )حکومت نے گزشتہ برس اس پارک کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھا تھا اور ہم نے اس اقدام کیخلاف سخت احتجاج کیا تھا۔
بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں: ڈاکٹر فائی
انہوں نے کہا کہ اب ہم نے ضلع کلکٹر کو یہ نام بدلنے کا حکم دیدیا ہے۔یادر ہے کہ بی جے پی نے چند ماہ قبل ریاست مہاراشٹر میں ایم وی اے کی حکومت میں پھوٹ ڈال کر اسے اقتدار سے باہر کیا تھا۔