انڈیا

بھارت کا اجمیرشریف جانے کے خواہشمند200سے زائدپاکستانیوں کوویزے دینے سے انکار

اسلام آباد(آواز نیوز) بھارت نے راجستھان کے شہر اجمیر شریف میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کی زیارت کیلئے چار سو اٹھاسی پاکستانی درخواست گزاروں میں سے صرف دو سو انچاس زائرین کو ویزے جاری کئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان نے اسلام آباد میںایک بیان میں کہاہے کہ دو سو سے زائد پاکستانی زائرین صوفی بزرگ کے مزار پر حاضری دینے سے محروم رہ گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر : حالات معمول پر آنے کے مودی حکومت کے دعوﺅں پر کڑی تنقید

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام نے چھ عہدیداران کو ویزا دینے سے انکار کر دیا جنہیں بھارت میں قیام کے دوران زائرین کی سہولت کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ تمام زائرین کو لاہور پہنچنے کیلئے شارٹ سروس پیغام پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے وہ کل (منگل کو)بھارت روانہ ہونگے۔

Latest Ajmer Sharif News in Urdu | Indian News in Urdu | Indian Visit | Pilgrims Visa From Pakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button