دلچسپ و عجیب

پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار دےدیا

ٹوئٹر پوسٹ کو 4 لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا ہے،رپورٹ

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا
جنیوا(آوازنیوز)عالمی ریکارڈ رکھنے والے ادارے کی ٹوئٹر پوسٹ کو 4.28 لاکھ سے زیادہ صارفین نے پسند کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اگر آپ صبح 9 سے شام 5 بجے تک نوکری کرتے ہیں تو ایک خوشگوار اور تفریح سے بھرپور ویک اینڈ گزارنے کے بعد یقینا آپ کو پیر کے دن سے شدید نفرت ہوتی ہوگی۔

کچھ لوگوں کا ویک اینڈ موڈ کبھی ختم نہیں ہوتا ایسے میں لوگوں کی اکثریت کو اگلے ہی دن صبح 9 بجے کام پر دوبارہ لوٹنا انتہائی مشکل معلوم ہوتا ہے۔

لہذا پیر کا دن کم و بیش سبھی لوگوں کی طرف سے بدترین اور نفرت آمیز دن سمجھا جاتا ہے، اسی احساس کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پیر ہی کے دن ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے کی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم باضابطہ طور پر ہفتے کا بدترین دن قرار دے رہے ہیں۔اس ٹوئٹ کو اب تک 4.28 لاکھ سے زیادہ لائیکس اور 79 ہزار ری ٹویٹس موصول ہوچکے ہیں۔

معروف پاکستانی ماڈل علینہ علی کی شرمناک تصاویر وائرل

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے پوسٹ کرتے ہی ٹوئٹر صارفین بھی اپنے جذبات کا اظہار کرنے چلے آئے۔ایک ٹوئٹر صارف نے تبصرہ کیا کہ میں صرف اسی وجہ سے پیر کی چھٹی لیتا ہوں۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ پیر کے بجائے ڈائریکٹ منگل ہونا چاہئے بلکہ اس پر بھی پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ اتوار کے بعد ہوگا لہذا ہر اس دن پر جو اتوار کے بعد آتا ہے پابندی لگائی جائے تاکہ ہمارے پاس صرف اتوار ہو۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اگر آپ اپنے پیر کو صحیح طریقے سے گزارتے ہیں تو آپ کا باقی ہفتہ بھی صحیح ہی گزرتا ہے۔

Guinness World Records News | World News in Urdu | Guinness World Records Declares Monday ‘The Worst Day Of The Week’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button