کشمیر

اتراکھنڈمیں سڑک حادثے میں 25، یوپی دھماکے میں 13 افرادہلاک

اتراکھنڈ(آواز نیوز)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 25 یاتری ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع پنا سے یاتریوں سے بھری ایک بس یمونوتری مندر جاتے ہوئے ضلع اترکاشی میں دمتہ کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔

مقبوضہ کشمیر،ضلح شوپیاں میں دھما کہ متعدد بھارتی فوجی زخمی

ڈرائیور اور کنڈکٹرکے علاوہ بس میں 28مسافر سوار تھے۔دریں اثنا ءبھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاپور میں روہی انڈسٹریز دھولانا کے علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے کم از کم 13 مزدور ہلاک اور 20افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس سپرانٹنڈنٹ دیپک بھوکر نے صحافیوں کو بتایا کہ اب تک 13افراد ہلاک اور 20زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 13میں سے 11مرنے والوں کی شناخت ہوچکی ہے اور ان کا تعلق اترپردیش اور بہار ریاستوں سے ہے۔

25 killed road accident 13 killed in UP blast Kashmir News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button