کشمیر

پانچ اگست کو بھارت کیخلاف یوم استحصال بھرپور انداز میں منایا جائیگا

اسلام آباد (آواز نیوز) غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارت کے05اگست 2019کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کے خلاف اندرون وبیرون ملک یوم استحصال بھرپور انداز میں منانے کے لیے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجلاس کی صدارت سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان شیر عالم محسود نے کی۔اجلاس میں آزادکشمیروگلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں05اگست کو اندرون وبیرون ملک یوم استحصال کے طورپر منانے کے حوالے سے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری امور کشمیر نے کہا کہ 05اگست 2019کو بھارت نے یکطرفہ اور غیرقانونی طورپر جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے اسے دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کر دیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے ان غیر قانونی اقدامات کامقصد مقبوضہ علاقے پر اپنا ناپاک تسلط مضبوط کرنا ہے جس کے خلاف پاکستان اور جموںوکشمیر کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 05اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ان بھارتی غیر قانونی اقدامات کو تین سال مکمل ہونے کو ہیں اور بھارت ان غیر قانونی اقدامات کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 05اگست کو خصوصی طورپر ملک بھرمیں اور بیرون ملک مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

بیرسٹر سلطان کا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر زور

اجلاس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیرو گلگت بلتستان کے نمائندوں کے علاوہ وزارت خارجہ ،وزارت اطلاعات اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے یوم استحصال کو بھرپور انداز میں منانے کے حوالے سے ترتیب دیے گئے پروگراموں کے بارے میں اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا۔

سیکرٹری امور کشمیر نے یوم استحصال کے حوالے سے پروگراموں اوراقدامات کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

5 August Kashmir Exploitation Day Kashmir News in Urdu | President’s Speech On The Occasion Of Kashmir Exploitation Day | 5 August 2021 | Express News | ID1U

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button