امریکہ میں مقیم کشمیری اپنا کام با احسن و خوبی سر انجام دیں
امریکہ ملٹی کلچرل ،مختلف نظریات رکھنے والی سوسائٹی ہے ،ہر رنگ و نسل اور مکتبہ فکر کے لوگ آباد ہیں،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
بوسٹن (آوازنیوز) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ ایک ملٹی کلچرل اور
مختلف نظریات رکھنے والی سوسائٹی ہے یہاں پر ہر رنگ و نسل اور مکتبہ فکر کے لوگ آباد ہیں۔ امریکی عوام کھلے ذہن اور اچھی فطرت کے حامل ہیں اور کسی قسم کی بغض و عناد پر یقین نہیں رکھتے اور انسانی حقوق پر ان کا ایک بہترین ٹریک ریکارڈ ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں پر بڑی تعداد میں کشمیری بھی اپنا کام با احسن و خوبی سر انجام دے رہے ہیں اور انہیں امریکی لوگوں کی طرح آگے بڑھنے کے برابر مواقع میسر ہیں۔
مختلف نظریات رکھنے والی سوسائٹی ہے یہاں پر ہر رنگ و نسل اور مکتبہ فکر کے لوگ آباد ہیں۔ امریکی عوام کھلے ذہن اور اچھی فطرت کے حامل ہیں اور کسی قسم کی بغض و عناد پر یقین نہیں رکھتے اور انسانی حقوق پر ان کا ایک بہترین ٹریک ریکارڈ ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یہاں پر بڑی تعداد میں کشمیری بھی اپنا کام با احسن و خوبی سر انجام دے رہے ہیں اور انہیں امریکی لوگوں کی طرح آگے بڑھنے کے برابر مواقع میسر ہیں۔
راجہ محمد فاروق حیدر کی فدا حسین کیانی کی عیادت
میں نے امریکی وزارت خارجہ سے لے کر اقوام متحدہ تک کشمیری عوام کا موقف جارہانہ انداز میں پیش کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروانے میں اپنا اہم رول اد اکرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں بوسٹن میں چوہدری شہباز کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر بوسٹن کی میئر لیزا ہنٹ (Liza Hunt) اور بوسٹن کے پولیس چیف تھامس اوٹس (Thomas Oates) نے استقبالیہ تقریب میں پہنچنے پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر بوسٹن کی میئر لیزا ہنٹ (Liza Hunt) اور بوسٹن کے پولیس چیف تھامس اوٹس (Thomas Oates) نے اپنے خطاب میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو خوش آمدید کہا اور ان کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکی عوام کو مسئلہ کشمیر سمجھنے میں مدد ملے گی اور آپس میں روابط بھی مضبوط ہوں گے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ امریکہ ہر رنگ و نسل، قومیت ، مذہب اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں پر مشتمل معاشرہ ہے جس میں لوگ باہمی بھائی چارے اور برابر حقوق کے سائے میں رہ رہے ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لیے ایک بہتر پوزیشن میں ہے لہذا ہمیں توقع ہے کہ امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ امریکی عوام بھی کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت کشمیری عوام ایک مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں ایسی صورت میں انٹرنیشنل کمیونٹی بالخصوصی امریکی حکومت اور عوام کو آگے بڑھ کر کشمیری عوام کی حمایت کے لیے اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔