راجہ محمد فاروق حیدر کی فدا حسین کیانی کی عیادت
راجہ محمد فاروق حیدر کی فدا حسین کیانی کی عیادت، صحت یابی کیلئے دعاءکی
اسلام آباد (آواز نیوز) سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و مرکزی نائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) راجہ محمد فاروق حیدر خان نکیال میں سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی برسی میں شرکت کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما فدا حسین کیانی جو گزشتہ دو ہفتوں سے بیمار تھے۔
ان کی خیریت معلوم کرنے رات گئے اسلام آباد پہنچے،اور دیر تک ان کے پاس رہے، اُن کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اور بعدازاں اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے مظفراباد روانہ ہو گئے۔
سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ فدا حسین کیانی ایک جینون سیاسی کارکن ہیں جنہوں نے ساری زندگی محدود وسائل کے باوجود ایک قومی مقصد سے وابستہ رہ کر اپنا مقام بنایا ہے،
آج آزاد کشمیر،پاکستان اور بیرون ممالک مختلف سیاسی،سماجی مکاتیب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگ اُن کی صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔