کشمیر
بے گناہوں کا قتل عام بی جے پی کی طرف سے پھیلائی جارہی نفرت کا نتیجہ ہے: فاروق عبداللہ

سرینگر(آواز نیوز) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے۔
کہ بے گناہوں کا قتل عام بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی طرف سے پھیلائی جا رہی نفرت کا نتیجہ ہے اورقابض انتظامیہ کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔
اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے: صدر ، وزیر اعظم
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت لوگوں کو تقسیم کرکے کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے اتحاد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بے گناہوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور قابض حکام کو اسکی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔