مقبوضہ کشمیر : اساتذہ کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
جموں28جنوری(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں جموں شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بڑی تعداد میں اساتذہ جموں کے علاقے ٹری کوٹہ نگر میں قائم بھاریہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر کے باہرجموں ہوئے اور اپنے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مطالبات کے حق میں نعر ے لگائے ۔ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر دھیرج راج نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہماری سروس کو چار برس ہوگئے ہیں لیکن ہمیں ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا لہذا انتظامیہ ہمیں مستقل کرنے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔
انہوں نے کہا کہ 2500 سے زائد اساتذہ اس مسئلے پر سڑکوں پر نکل آئے ہیں لیکن ان کی شکایات پر کان نہیں دھرے جا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماہانہ صرف 4000 روپے مل رہے ہیں اور اتنی معمولی رقم سے اپنے اہلخانہ کی ضروریات پوری کرنا بہت مشکل ہے۔
بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں: ڈاکٹر فائی
دھیرج راج نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔