کشمیر

اقوام متحدہ کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کیلئے کردار ادا کرے ، حریت رہنماء

مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیری جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت مختلف جیلوں میں نظربند ہیں

اسلام آباد(آواز نیوز)جموں کی آزادی پسند تنظیموں جموںو کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید ملک ،جموں وکشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران ،جموں وکشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے کنوینر خالد شبیراور جموںو کشمیر یونائیٹڈ فورم کے وائس چیئرمین سجاد احمد نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں کشمیری نظربند وں کی فوری رہائی کیلئے کردار ادا کرے۔

مقبوضہ کشمیر ‘بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ نومبرمیں 20کشمیریوں کو شہید کیا

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں عبدالمجید ملک ، قاضی عمران ، خالد شبیر اور سجاد احمد نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیری جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت مختلف جیلوں میں نظربند ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جموں کے خطہ پیر پنجال میں گزشتہ دو ماہ کے دوران بھارتی فورسز نے ایک جعلی آپریشن کے دوران دو درجن سے زاہد بیگناہ شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Kashmir News in Urdu Youtube Video

انہوں نے پونچھ کے علاقے سرنکوٹ کے دو نوجوان قاضی ارشاد اور قاضی سجاد گزشتہ پانچ برس سے جھوٹے الزامات کے تحت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں غیر قانونی طورپر قید ہیں۔

حریت رہنماﺅں نے کہاکہ بھارتی فورسز نے سرنکوٹ کے ہی ایک خاندان کے پانچ افراد حاکم دین قریشی، سخی محمد قریشی، لال دین قریشی، فیروز دین قریشی اورشیخ عبدالعزیز کو حراست کے دوران لاپتہ کر دیا ہے جنہیں 1999میں گرفتار کیاگیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ماہ سے پیر پنجال، پونچھ اورراجوری کے عوام کو بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری کارروائیوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی انصاف کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماﺅں اور کشمیریوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے اپنا ایک کمیشن مقبوضہ کشمیر بھیجےں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button