کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر‘بھارتی فوجیوں کیطرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری

سرینگر(آواز نیوز)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں کی طرف سے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

مقبوضہ کشمیر‘1989سے اب تک 20صحافی قتل اورمتعدد زخمی ہوئے‘ رپورٹ

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں اورسینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے حق خود ارادیت کے حصول کی حق پر مبنی آواز کو دبانے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف احتجاج کو روکنے کیلئے سری نگر، کپواڑہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، بڈگام، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام رام بن ، کشتواڑ ، ڈوڈہ ، راجوری ، پونچھ اور سانبہ اضلاع کے مختلف قصبوں، دیہاتوں اور محلوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

قابض بھارتی فورسز اہلکارسرینگر جموں شاہراہ پر بھی گاڑیوں ، مسافسروں اور راہگیروں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Kashmir Urdu News Kashmir latest situation Video

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button