کشمیر

احسن انتو کی دوبارہ گرفتار کی شدید مذمت کرتے ہیں

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے انسانی حقوق کے معروف کشمییری رہنما محمد احسن انتو کی دوبارہ گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں علی رضا سید نے کہاکہ ضمانت کے باوجود احسن انتو کو سری نگر جیل کے باہر دوبارہ گرفتارکیا گیا ہے۔


چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہاکہ یہ اقدام بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اخلاقی اصولوں سے عاری ہے۔

انہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے اس ظالمانہ اقدام کا نوٹس لیں۔ احسن انتو اور عالمی شہرت یافتہ انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز سمیت انسانی حقوق کے تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

علی رضا سید نے مزیدکہاکہ یاسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے۔ علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کی صورتحال کو تبدیل کرنے کی مسلسل بھارتی کوششوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بھارت مختلف حربوں سے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے اوران قدامات میں مقامی اسمبلی کی سیٹوں میں ردوبدل، ڈومیسائل قوانین کی تبدیلی اور جموں و کشمیر کی غیرقانونی تقسیم شامل ہے۔


انہوں  نے کہا کہ یہ اقدامات مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی شناخت، ثقافت اور ان کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے۔
انہوں ے نے کہاکہ بھارت ان غیر قانونی اقدامات کے ذریعے جموں و کشمیر کی جغرافیائی صورتحال تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

مسلمان اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔ پہلے ہی جموں و کشمر کی خسوصی حیثیت ختم کردی گئی ہے اور ڈومیسائل قوانین تبدیل کرکے غیر کشمیری باشندوں کو کشمیرمیں بسا رہا ہے اور ان کو روزگار مہیا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی ایک سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور عالمی قوانین کے مطابق، جب تک مسئلہ کشمیر منصفانہ طور پر حل نہیں ہوجاتا، اس خطے کی زمینی صورتحال کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو ان ظالمانہ اور غیرمنصفنہ اقدامات سے روکے۔

Latest Ahsan Anto News in Urdu | Latest Kashmir News in Urdu | Kashmir Debate | Ahsan Hameed Raja | A1Tv

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button