کشمیر

بھارت میں ہندو انتہاء پسندوں کے ہجوم نے مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

نئی دہلی(آواز نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے نالسوپرا میں ہندو انتہا پسندوں کے ایک ہندو ہجوم نے ایک مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پریشان کن ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 27سالہ شخص کو جس کی شناخت آدم خان کے نام سے ہوئی ہے۔

چوری کے شبے میں تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے جس سے وہ مو قع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ آدم خان کو ایک دکان سے قیمتی سامان چوری کرنے کی کوشش کرنے کے الزام پر پیٹ پیٹ کر قتل کردیاگیا۔

یہ الزام اقلیتوںخاص طورپر مسلمانوں اور دلتوں پر اکثر لگایاجاتا ہے۔آدم اپنے اہلخانہ کے ساتھ نالسوپرا کے علاقے سنتوش بھون میں رہتا تھا۔

اس کے والد شیر محمد خان نے بتایا کہ یہ واقعہ 29نومبر کو اس وقت پیش آیا جب اہلخانہ سو رہے تھے اور آدم قریبی بیت الخلا ءمیں جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ جا رہا تھا تو مکیش دوبے نامی ایک شخص نے اچانک آدم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے” چور چور“ کی آوازیں لگانا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ مکیش دوبے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر آدم کے سر اور ٹانگوں پر وارکیا۔

میر واعظ عمر فاروق کی غیر قانونی نظربندی کو 40ماہ مکمل ہو گئے

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ لوہے کی سلاخوں سے آدم کو ماررہے ہیں۔

Latest Kashmir News in Urdu | A Muslim man Beaten to Death | News18 Urdu LIVE | Good Morning J&K | Kashmiri Panditon Ka Ehtejaj Jari | Urdu News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button