کشمیر

کشمیریوں کو اپنی ثقافت اور شناخت پریلغار کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا پڑے گا، محبو بہ مفتی

جموں و کشمیر کے لوگ بی جے پی اور اس کے لوگوں کو سبق سکھانے کے اگلے دستیاب موقع کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں

سرینگر (آواز نیوز)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسیاسی جماعتوں نے کشمیری عوام کی عزت اور وقار پر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی یلغار کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدرمحبوبہ مفتی نے سرینگرمیں ایک پارٹی تقریب میں کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنی ثقافت اور شناخت پر حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کودفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے جس میں مقامی لوگوں کو بے اختیار کرنے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ یہاں مقامی لوگوں کی زمینی ملکیت کو ختم کرنے کے مقصد سے قانون لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی پاداش میں نوکریوں سے نکالے جانے والے کشمیری ملازمین عدالت سے رجوع کرنے سے خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ان پر دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں بے اختیار اور کمزور کیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر‘بھارتی فوجیوں کیطرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری

وہ ہمارے وقار پر حملہ کر رہے ہیں۔جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے چیف ترجمان رویندر شرما نے ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ حد بندی رپورٹ بالکل ٹھیک ہے۔انہوںنے کہا کہ سی ای سی کے دعووں میں کوئی قابل اعتماد دلائل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اکثریت سیاسی وابستگیوں، ذات پات، نسل، رنگ، مذہب اور علاقے سے قطع نظر انتخابی حد بندی کی حتمی رپورٹ میں کئی بے ضابطگیوں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔

کے پی سی سی کے قائمقام صدر رمن بھلا نے کہا کہ کشمیری عوام اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بی جے پی اور اس کے لوگوں کو سبق سکھانے کے اگلے دستیاب موقع کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Mehbooba Mufti News in Urdu Newspaper Jammu and Kashmir Video

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button