بھارتی سفارتخانے کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ
برسلز ۔ (آواز نیوز) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ،بیلجئیم اور بیلجئیین کشمیری کمیونٹی کا یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں کشمیریوں کے مقبول انقلابی رہنماء چئیرمین جے کے ایل ایف محمد یاسین ملک کی دہلی کی خونخوار تہاڑ جیل میں گزشتہ تین سال سے غیر قانونی قید تنہائی اور این آئی اے کی خصوصی عدالت کی طرف سے جھوٹے، من گھڑت، بے بنیاد مقدمات میں عمر قید کی سزا کے خلاف بھارتی سفارتخانے کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں بلجئیم میں مقیم مختلف تنظیموں کے سیاسی وسماجی رہنماؤں اور کارکنان کے علاوہ دیگر مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے احباب، خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے بینرز، یاسین ملک کی تصاویر، ریاستی او تنظیمی پرچم ہاتھوں میں تھامے یاسین ملک کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آزادی کےحق میں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید نعرے بازی کی۔
مودی کی فاشسٹ حکومت اورآر ایس ایس کے پرامن کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ،یورپی یونین ،ہیومن رائٹس واچ، اورایمنسٹی انٹرنیشنل پر زور دیا گیا۔
اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے یاسین ملک کی رہائی کے لیے بھارت پر دبا ڈالیں
کہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی اور دہرے معیار کی روش کو ترک کرتے ہوئےاور یاسین ملک کی زندگی کو لاحق خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی رہائی کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے۔شرکاء نے مطالبہ کیا۔کہ کشمیریوں کے حق آزادی کو تسلیم کرتے ہوئے۔
غیر ملکی افواج کے انخلا اور کشمیریوں کواقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بینالاقوامی سطح پر تسلیم شدہ غیر محدود، غیر مشروط حق خودارادیت دیا جائے۔
شرکاء نے کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر کشمیر کے مستقبل کے کسی بھی فیصلے کو یکسر مسترد کیا۔اور تقسیم جموں کشمیر کے کسی بھی فارمولے کے خلاف اپنی سیاسی اور سفارتی جدوجہد کا اعادہ کیا۔
اوراس بات کا اعادہ کیا۔ کہ کشمیری جدوجہد کے تمام پہلوؤں کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کا اختیار انھیں اقوام متحدہ کا چارٹر دیتا ہے۔
اس بات کا عزم کیا گیا۔کہ جے کے ایل اور کشمیری شہدا کے نامکمل مشن کی تکمیل یعنی 84471 مربع میل پر پھیلی سوا دوکروڑ آبادی پر مشتمل ایک آئینی،جمہوری، آزاد اور باوقار ریاست جموں کشمیر کے قیام تک اپنی جدوجہد کو سیاسی اور سفارتی سطح پر جاری رکھتے ہوئے کشمیریوں کے امیدوں کی کرن یاسین ملک کی رہائی کے حوالے سے تمام بینالاقوامی فورمز پرآواز اٹھائیں گے۔
ذونل جنرل سیکرٹری جے کےایل ایف ظہیر زاہد نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے جبکہ مقرین میں بیلجئیم میں مقیم کشمیر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معروف سائنس دان ڈاکٹر سجاد سعید، زاہد اقبال، ڈاکٹر اشتیاق خالق، اسد محمود (جے کے ایل ایف) علی رضا سید( چیئرمین کشمیر کونسل ای یو) چوہدری خالد جوشی ( چیئرمین ورلڈڈائس پورہ) ڈاکٹر اسحاق خان( سوشل جسٹس پارٹی) چوہدری نصیر احمد (چیئرمین کشمیر پیس فورم یورپ و مشیر صدر آزاد کشمیر برائے یوپی پارلیمنٹ ) عامر نعیم( کونسلر و پولیس ایڈوائزر کمیون اندرلخت برسلز) شاہد عبدل( نیشنل عوامی پارٹی)مقصود طاہری( جموں کشمیر پیپلز پارٹی) محمد وسیم شامل تھے۔
Release Yasin Malik News in Urdu