کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں 76 سال سے بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، شیری رحمان

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر عالمی دنیا کی خاموشی اور بے بسی قابل مذمت اور افسوسناک ہے،وفاقی وزیر

اسلام آباد(آواز نیوز)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ76سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور ظلم جاری ہے۔

جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ دنیا بھر میں کشمیری عالمی دنیا کی توجہ مبذول کروانے کےلئے ہر سال 5جنوری کے دن یومِ حق خودارادیت مناتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی 5جنوری 1949 کی قرارداد کے مطابق بھارت پر لازم ہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے باری میں فیصلہ کرنے کا حق دے لیکن 74سالوں سے اس قرارداد پر عمل نہیں ہوا۔

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم حق خود ارادیت منائیں گے

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہر روز رپورٹ ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی دنیا نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر عالمی دنیا کی خاموشی اور بے بسی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

Sherry Rehman Urdu News About Kashmir | PPP News in Urdu | Terrorism act of Indian army in Occupied Kashmir – Breaking News – #SAMAATV – 12 Dec 2021.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button