کشمیر

عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 27جولائی تک ملتوی

نئی دلی(آواز نیوز)دلی ہائی کورٹ نے شمال مشرقی دلی میں فسادات کے سلسلے میں غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت گرفتار جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد، شرجیل امام اور الومنی ایسوسی ایشن جامع ملیہ اسلامیہ کے صدر شفیع الرحمن کی ضمانت کی درخواست پر 27جولائی تک سماعت ملتوی کر دی ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر خالد، شرجیل امام اور شفیع الرحمن غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت درج فروری 2020میں دلی میں فسادات کے مقدمے میں قید ہیں۔ سکالر عمرخالد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت ان کے وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔

ان کے وکیل ایڈوکیٹ تردیپ پیس ان دنوں کورونا وائرس سے متاثرہیں۔مقدمے کی سماعت جسٹس سدھارتھ مردول کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے دو ہفتوں کے لیے ملتوی کی۔واضح رہے کہ اپریل میں عمر خالد نے عدالت کی طرف سے انہیں ضمانت دینے پر انکار پر ایک عرضداشت دائر کی تھی۔

مقبوضہ کشمیر، گپکاراتحاد مل کر آئندہ انتخابات لڑے گا، فارو ق عبداللہ ، محبوبہ مفتی

Umar Khalid hearing adjourned till July 27 Kashmir Urdu News | Sharjeel Imam Aur Shifaur Rahman Sedition Charge Par SC Mein Samat Multawi l News18 Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button