کشمیر

یاسین ملک مجرم نہیں کشمیری قوم کے لیڈر ہیں

یاسین ملک کشمیری قوم کے مسلمہ لیڈر پوری کشمیری قوم ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے



مظفرآباد/دھیرکوٹ/کوہالہ (آواز نیوز) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے یاسین ملک کی غیرقانونی نظربندی اور ان کیخلاف جعلی مقدمات قائم کرکے قصوروار ٹھہرانا ،سزادینا انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت عمل ہے۔

ہندوستان یاسین ملک کو کشمیرکی آزادی کی تحرئک کےلئے جدوجہد کرنے پر سزادے رہاہے۔یاسین ملک مجرم نہیں کشمیری قوم کے لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کشمیری قوم کے مسلمہ لیڈر پوری کشمیری قوم ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ۔

کشمیریوں کو اپنی ثقافت اور شناخت پریلغار کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا پڑے گا، محبو بہ مفتی

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز غازی آباد میں مجاہد اول ہاﺅس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ہندستان بزدل اور مکار ملک۔مودی کشمیریوں کی آزادی کا راستہ روکنے کے لیے عدالت کا سہارا لے رہا ہے۔

Yasin Malik Latest News in Urdu
Islamabad: Mushaal Hussein Mullick, wife of jailed Kashmiri Hurriyat Leader Yasin Malik addressing press conference and urged Pakistani politicians to shun their political differences and should join hands with her to raise voice against the expected judicial murder of Yasin Malik

دنیا میں کسی بھی جگہ آزادی کی بات کرنے والوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک روا نہیں رکھا جاتا جس طرح ہندوستان اور اس کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں روا رکھا جا رہا ہے۔

حریت لیڈر یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے سنائی جانے والی عمر قید کی سزا کو کوئی کشمیری تسلیم نہیں کرتا۔ یاسین ملک کو فوری رہا کیا جائے۔

جعلی اور جھوٹے مقدمات بنا کر حریت لیڈروں کو جیل میں بند کیا جا رہا ہے ۔کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔مودی سرکارکشمیریوں پر ظلم کرنا بند کریں۔آئے روز مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام ہو رہا ہے ۔

بھارت مسئلہ کشمیر اور دیگر مسائل کاحل فوجی دہشت گردی کے ذریعے حل کرناچاہتاہے جس کااسے بڑاخمیازہ بھگتناپڑے گا۔

عظیم حریت رہنما محمد یٰسین ملک کے خلاف بھارتی عدلیہ اور حکومت غیر منصفانہ فیصلہ دینے جا رہی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔قائدمسلم کانفرنس نے اقوام متحدہ اور عالمی بردار ی سے مطالبہ کیا کہ وہ حریت رہنماﺅں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ہندوستان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بندکرواتے ہوئے کشمیری قوم کو انکا بنیادی حق حق خودارادیت دلوائے،

انہوں نے مذید کہا کہ اقوام متحدہ کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کے خلاف ہندوستانی عدالت کے اس غیر منسفانہ فیصلہ کا نوٹس لے کر کشمیریوں کے اس عزیم لیڈر کو انصاف دلائے،یاسین ملک نے تمام تر ہندوستانی لالچ کو ٹھکراتے ہوئے ہمیشہ کلمہ حق کہا اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے اپنی ساری جوانی لٹا دی،ہندوستان کا بدترین جبر و استبداد ان کے جذبے میں کمی نہیں لاسکتا،یاسین ملک کے خلاف ہندوستانی عدالت کا متعصبانہ پوری دنیا کے امن پسندوں کے منہ پر تماچہ ہے ۔

دریں اثنا انہوں نے کوہالہ میں ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس جبار عباسی کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی اس موقع پر ان سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجیدبھی ان کے ہمراہ تھے، اس کے بعد قائد مسلم کانفرنس نے دھیر کورٹ کا دورہ کیا،دھیر کوٹ اپنے دورے کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت کی ،ڈھک ہڑوٹ میں صدر مسلم کانفرنس یونین کونسل ہڑوٹ راجہ عاشق خان کے بھائی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button