پاکستان

اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کا نئی فلم کی کامیابی کیلئے حب الوطنی کا سہارا

ممبئی (آواز نیوز) بالی وڈ سٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف نے اپنی نئی فلم ”بڑے میاں چھوٹے میاں“ کی کامیابی کیلئے حب الوطنی کا سہارا لے لیا۔

سوشل میڈیا پر فنکاروں کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں اکشے اور ٹائیگر انڈین جھنڈے کو ایک ساحل پر لے کر بھاگ رہے ہیں۔

نمبر ون کے چکر میں نہیں پڑتی،صرف کام پر توجہ مرکوز ہے:مہوش حیات

نئی فلم کا 1998 کی بلاک بسٹر فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس میں امیتابھ بچن اور گووندا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

پرتھوی راج سکومران فلم میں ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق سوناکشی سنہا بھی فلم کا حصہ ہیں لیکن یہ بات کنفرم نہیں ہے۔

فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی نئی پیشکش کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اور یہ رواں برس اپریل میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Akshay Kumar And Tiger Shroff’s New Film.Showbiz News in Urdu.Akshay Kumar’s Upcoming Movie Depends On Tiger Shroff’s .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button