پاکستان
بلوچستان میں کانگو وائرس کا شکار ایک اور مریضہ دم توڑ گئی
کوئٹہ: بلوچستان میں کانگو وائرس کا شکار ایک اور مریضہ دم توڑ گئی جس کے بعد رواں سال جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 55 سالہ مریضہ کو گزشتہ روز فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا تھا، مریضہ کے خون کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔
صدر عارف علوی کا ماضی کا ریکارڈ دیکھیں تو انتخابات نہ کراتے، چیف جسٹس
فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں ہی ایک اور مریض رپورٹ ہوا، 23 سالہ مریض کا تعلق ضلع پشین کے علاقے برشور سے ہے۔
مریض کے خون کے ٹیسٹ سے کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال کانگو وائرس کے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔