پاکستان

عون چوہدری کے خلاف انتخابی عذرداری فیصلہ، فریقین سے جواب و دستاویزات طلب

 لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کے فیصلے میں فریقین تحریری جواب اور دستاویزات کے علاوہ پرائیویٹ فریق کو اوریجنل فارم 45 اور 46 جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل نے عون چوہدری کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور فریقین سے تحریری جواب اور دستاویزات طلب کر لیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا بڑا اضافہ

ٹربینول نے فیصلے میں کہا کہ پرائیویٹ فریق فارم 45 اور 46 کی اصل دستاویزات جمع کروائیں جو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جاری کیے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم 45، 46 اور 47 کی مصدقہ نقول اور نتائج کے حوالے سے بیان حلفی جمع کروائیں جو ریٹرنگ افسران نے ای ایم ایس پر اپ لوڈ کیے تھے۔

فیصلے میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ سرکاری وکیل ٹربیونل کے احکامات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

Aoun Chaudh in Urdu.Pakistani News is Urdu.Election 2024 Results | Aun Chaudhry Victory | Khalil ur Rehman Qamar Aggressive Reaction.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button