پاکستان

زر داری پر الزام ، شیخ رشید کا جواب مسترد

زرداری پر الزام ، شیخ رشید کا جواب مسترد ، اسلام آباد پولیس نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

وکیل کے ذریعے جواب قابل قبول نہیں ہے، شیخ رشید سابق صدر پر عائد کیے گئے الزام کا ثبوت پیش کریں، پولیس حکام

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے سابق صدر آصف زرداری پر الزامات کے معاملے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا جواب مسترد کرتے ہوئے (آج)بدھ کی شام تک ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پولیس حکام کے مطابق وفاقی پولیس شیخ رشید کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کرے گی۔پولیس حکام کے مطابق وکیل کے ذریعے جواب قابل قبول نہیں ہے۔

شیخ رشید سابق صدر پر عائد کیے گئے الزام کا ثبوت پیش کریں۔ترجمان پولیس نے کہا کہ شیخ رشید کیلئے (آج) بدھ کی شام 4 بجے تک پولیس کے روبرو پیش ہونے کا آخری موقع ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شیخ رشید احمد پولیس انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ شیخ رشید پیش ہو کر اپنے بیان کی وضاحت کریں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے وکیل کے ذریعے جمع کروائے گئے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا تھا۔

کہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کا از خود کوئی الزام نہیں لگایا، عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس اس معاملے کے کوئی شواہد نہیں۔

مقبوضہ کشمیر : اساتذہ کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

نہ میرا کوئی تعلق ہے، میرے خلاف دی گئی درخواست سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ درخواست گزار نے اپنی شناخت غلط ظاہر کی، جعلی شناختی کارڈ نمبر لکھا ہے۔

Asif Ali Zardari Latest News in Urdu | PPP News in Urdu | Sheikh Rasheed made revelation regarding PMLN and PPP partnership

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button