پاکستان

بشارت راجہ کی عمران خان سے ملاقات اہم ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

آئندہ عام و ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اورپنجاب اسمبلی میں ڈٹ کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(آواز نیوز)پنجاب کے سابق صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں تحریک انصاف کے سربراہ و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، آئندہ عام و ضمنی انتخابات، پنجاب اسمبلی میں پارٹی کے مضبوط کرداراور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات کے بعد محمد بشارت راجہ نے کہاکہ آزادی مارچ کے موقع پر امپورٹڈ حکمرانوں کی طرف سے پرامن سیاسی کارکنوں بالخصوص خواتین اور بچوں پرزہریلی اور ناکارہ آنسو گیس کی شیلنگ اور تشدد انتہائی افسوسناک تھا اور ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

جس سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی بحران کاواحد حل بجٹ کے بعد شفاف الیکشن کرائے جائیں، اوربہتر ہوگا کہ قومی بجٹ پیش کیا جائے کیونکہ حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں ہمیشہ ایسا بجٹ بناتی ہیں۔

جس کے بعد منی بجٹ کی ضرورت پیش آجاتی ہے۔ انہوں نے ملک میں فوری شفاف انتخابات کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم مشکل وقت میں جمہوریت کی بحالی کیلئے عمران خان کے ساتھ ہیں۔

عمران خان نے حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم کو این آر او قرار دیدیا

چوروں اور لٹیروں کا ٹولہ عمران خان کا راستہ نہیں روک سکتا آئندہ الیکشن میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آنے والے چوروں کے ٹولے نے ماضی میں بھی پاکستانی معیشت کو کھوکھلا کیا اور اب ایک مرتبہ پھر اپنے لوٹ مار کے ایجنڈے پر عمل کرنے کے لیے ہارس ٹریڈنگ اور غیر ملکی آ شیر باد سے اقتدار میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے گلے سے غلامی کا طوق اتار کر ملک کو آزاد خارجہ پالیسی دی جس کی وجہ سے آج پوری پاکستانی ان کی پشت پر کھڑی ہو گئی ہے۔

پنجاب میں ڈٹ کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور جلد ہی نئے انتخابات ہونگے عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

Basharat Raja meets Imran Khan to discuss situation News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button