پاکستان

دہشتگردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور میں بڑے مسائل ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(آواز نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور میں بڑے مسائل ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انڈونیشین میڈیا کو دیئے گئے۔

انٹرویو میں کہا کہ پاکستان جمہوریت کے فروغ پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان علاقائی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا بے نظیر بھٹو کا ویڑن تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان قریبی تعلقات ہیں جبکہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔

سڑکوں کا جال بچھائے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا

دہشت گردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور میں بڑے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہوا ہے اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے چند روز قبل افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ افغان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقوام عالم کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

Bilawal Bhutto Zardari Statement News | PPP News in Urdu Terrorism And Islamophobia Are The Major Problems – Bilawal Bhutto Zardari | Express News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button